لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرمملکت اورتحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا ۔ درخواست میں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ۔ عدالت نے فرخ حبیب کی ایل سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔عدالت نے گزشتہ روز درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرخ حبیب نے بیرون ملک جانا تھا لیکن انہیں ای سی ایل میں نام شامل کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔ درخواست میں واضح کیا کہ سابق وزیرمملکت کا نام بلاجوازایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی