i پاکستان

تحریک انصاف کے 20 کارکن انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشتازترین

May 17, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے 20 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈرملک اسماعیل سیلا اور محمد علی کو تھانہ غلام محمد آباد کی طرف سے عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے انسداد دہشت گردی کے خصوصی جج محمد حسین نے مسترد کر دیا اور دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا، دیگر 18 کارکنوں کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی