i پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش5جنوری کو منایا جائیگاتازترین

January 01, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش5جنوری کو منایا جائیگا۔ذوالفقا علی بھٹو کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی و صوبائی قائدین اورمقامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹوکی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928 کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی