پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا ہے ظلم کی انتہا چکی ہے،عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان کرنے کا جلد فیصلہ ہوگا،تمام کیسز میں عمران خان کو بری کر دیا گیا ہے،،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان کی پوری قوم بھرپور یوم احتجاج منائے،گاڑیوں اور گھروں کے باہر تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے جائیں ۔ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشرا بی بی سمیت تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر انصاف کا نظام لانا چاہتے ہیں،ہم اسٹیبلشمنٹ کو متنبہ کرتے ہیں کہ لوگوں کے حقوق واپس کیے جائیں،عوام نے جو مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے اس کو فورا واپس کیا جائے،ہم نے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے ہمارے نتائج کو تبدیل کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کو تمام صوبائی چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ استعفی دے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی مفاہمت کے عمل کو مسترد نہیں کیا،عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کرنا کے عمل کو عمران خان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی