i پاکستان

ظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائرتازترین

March 13, 2023

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال المعروف ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،عدالت میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی