i پاکستان

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہتازترین

August 12, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔ واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی