i پاکستان

تھانہ شادمان جلائو گھیرائوکیس، یاسمین راشد سمیت دیگرکی ضمانتوں پرسماعت20 ستمبر تک ملتویتازترین

September 13, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیرا وکیس میں یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی