i پاکستان

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ، عمران خان، قریشی سمیت تمام ملزمان بریتازترین

July 03, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ،شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجا خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصرکو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں بری کردیا۔ عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیئے تھے۔ یاد رہے کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی