i پاکستان

طالبہ سے زیادتی کے ملزم اسکول ٹیچر کی ضمانت خارجتازترین

August 13, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے ملزم ناصر لطیف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس شکیل احمد نے درخواست کی سماعت کی۔ مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور تھانہ رینالہ خورد نے مقدمہ درج کیا، اسکول ٹیچر ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے اسکول چھوڑنے سے انکار کیا تو مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے نے سوا دو سال بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا، ملزم دو سال سے جیل میں ہے اسکو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی