i پاکستان

تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز بینکاک سے کراچی پہنچ گئیتازترین

March 03, 2025

تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی ، سڈنی سے پاکستان آنیوالے مسافر 2 روز بینکاک میں پھنسے ہوئے تھے۔تفصیل کے مطابق تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز بینکاک سیکراچی پہنچ گئی، تھائی ایئرلائن کی پروازخرابی کے باعث تاخیر کی شکار ہوئی تھی۔سڈنی سے کراچی آنے والے پاکستانی مسافر گزشتہ دو روز سے بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے، پاکستانی مسافروں کو چھ گھنٹے تک متبادل پرواز کیلئے انتظار کرایا گیا اوربندوبست نہ ہونے پر تھائی ایئرنے شیڈول پرواز منسوخ کردی تھی۔ ایئر لائن انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پرہوٹل دیا، جس میں سہولتیں بھی نہیں تھیں۔ایئر لائن حکام کی نااہلی سے کئی مسافروں کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چھوٹ گئی تھی، جس پر انہوں نے پاکستانی حکام سیمدد کی اپیل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی