i پاکستان

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، تقریبا 50ارب روپے کا نقصان ہوا،چیئرمین کراچی تاجراتحادتازترین

August 29, 2024

ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا دعوی ہے کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کامیاب رہی۔ کاروبار بند ہونے سے کراچی کو 4 ارب جبکہ ملک بھر میں تقریبا 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ عتیق میر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک اور ہڑتال کا بھی عندیہ دے دیا۔ کہا حکمران ہماری اگلی کال کا انتظارکریں، کوشش کی جائے دوبارہ ہڑتال کی طرف نہ جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی