i پاکستان

تاجر دوست اسکیم کے تحت 58 ہزار سے زیادہ ری ٹیلرز کی رجسٹریشن کا عمل مکملتازترین

August 13, 2024

تاجر دوست اسکیم کے تحت ملک بھر میں اٹھاون ہزار سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کر لی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق بیالیس شہروں میں ری ٹیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ ایف بی آر کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک ملک بھر میں 58 ہزار سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ملک کے 6 بڑے شہروں میں سب سے زیادہ تاجر رجسٹر کیئے گئے۔ ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ دیگر چھوٹے شہروں میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 42 شہروں میں رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ تاجروں سے دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ایڈانس انکم ٹیکس وصول کیا جار ہا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی