پاکستان کے ایوی ایشن شعبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایک اور غیر ملکی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سومون ایئر نے رواں ماہ سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی