i پاکستان

تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہو گاتازترین

September 24, 2022

عدالت عالیہ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کی وجوہات پر مشتمل تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی