i پاکستان

تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، گورنر سندھتازترین

November 03, 2022

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گریجویٹس فورم کے صدر عبدالقادر خانزادہ کی گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں تعلیم کے فروغ ، سماجی شعبہ کی ترقی، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام حیدرآباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس ضمن میں گورنر سندھ کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور سندھ پبلک سروس میں جلد خالی اسامیوں پر ممبرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران یددرآباد یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور گورنر سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ کو حیدرآباد میں ہونے والی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی