i پاکستان

تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ،، تدریسی عمل جاری رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر اسلام آ بادتازترین

November 10, 2022

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔ یاد رہے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں 8 نومبر کو چھٹی دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی