قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پاس کردہ تمام بلز پر دستخط کر دیئے جس کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل ، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اورنے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بل پر دستخط کئے، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی