i پاکستان

سرمایہ کاری روکنے کیلئے ٹوئٹ کرنیوالے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں،عطا تارڑتازترین

June 04, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی