وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ 2 جنوری سے قبل اپنا حج پیکج ، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے بعد کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔وزارت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ عازمین حج 2جنوری سے قبل اپنے متعلقہ بینک میں جا کر یہ تبدیلیاں کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکیم کے عازمین حج کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری میں 2جنوری تک توسیع کی گئی ہے، اس لئے تمام کامیاب درخواست گزار اپنے متعلقہ بینک میں دوسری قسط جمع کرا دیں ۔ رقم نہ جمع ہونے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہو گی اور اس پر کٹوتی لاگو ہو گی۔ عازمین حج بینک میں حج واجبات کی دوسری قسط جمع کراتے وقت کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی