i پاکستان

سرگودھا، پولیس وردی میں ملبوس شخص نے بزرگ شہر ی کا اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا، 6 لاکھ نکلوالئےتازترین

March 17, 2025

سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاری رقم نکلوالی گئی۔ پولیس کے مطابق 73 سالہ پینشنر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم لینے والا شخص پولیس وردی میں تھا اور اسے رقم نکلوانیکا10 روز بعد علم ہوا۔بزرگ شہری کے مطابق ملزم نے ان کے اکانٹ سے 6 لاکھ21 ہزار روپے کی رقم نکلوالی۔پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اورملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی