سرگودھا میں جعلی عاملہ نے جن نکالنے کے لیے خاتون کو آگ لگا دی ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔سرگودھا محمدی کالونی میں جعلی عاملہ نے جن نکالنے کے لیے خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگادی ۔ تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔خاتون کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کا آر پی او نے نوٹس لے لیا۔ ملزمہ کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کو معطل بھی کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی