i پاکستان

سردیوں کے آغاز ، لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی، گھریلو صارفین مشکلات کا شکارتازترین

November 12, 2024

سردی کا آغاز ہوتے ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر مزید کم ہوگیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہوگئے۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹان، گارڈن ٹائون، گرین ٹائون اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی قلت سے شدید مشکلات کا شکارہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر بہتر رہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں گیس سِرے سے نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشرکا مسئلہ درپیش ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے بھی اکثر اوقات ناشتے محروم رہ جاتے ہیں، گیس آتی نہیں صرف بل آتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم آ رہی ہے ان کا سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی