سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک کا دن 6مارچ کوجوش و خروش سے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں پنجاب بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سرائیکی وسیب میں کلچر کے فروغ کے لئے مختلف اوقات،میں مختلف پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیںسرائیکی اجر ک ڈے بھی وسیب کے کلچر کے فروغ کیلئے انہی پروگرام کا حصہ ہے جس میں سرائیکی وسیب میں بسنے والے افراد بھر پورشرکت کریں گے، اس پروگرام میں کسی بھی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہو گا بلکہ خالصتاً سرائیکی اجر ک کے فروغ کے لئے پروگرام کیے جاتے ہیں، اس پروگرام میں سرائیکی جھومر اور سرائیکی اجرک کے علاوہ سرائیکی ریت پر گفتگو اور پروگرام ہوتے ہیں۔سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی