i پاکستان

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن نظرثانی درخواست پر پہلی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیاتازترین

May 19, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نظرثانی درخواست پر پہلی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا،حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نظر ثانی پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے، تمام فریقین کو نظرثانی پر تحریری گزارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے مطابق اٹارنی جنرل وفاق کی طرف سے پیش ہوئے، تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے عدالتی نوٹس کمرہ عدالت میں وصول کیا،حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نظرثانی پر آئندہ سماعت 23مئی کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی