i پاکستان

سپریم کورٹ نے عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردیتازترین

October 24, 2022

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی،درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے،اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی