سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی میں بل جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔ پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائیگی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کے روز بیرسٹر دانیا ل چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے،بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی