i پاکستان

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیاتازترین

June 25, 2024

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ دوسری جانب ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپلیٹ بینچ حلف اٹھا لیا، قبلہ ایاز تین سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی