i پاکستان

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد، الیکشن کمیشن کا ایک اوراجلاس بے نتیجہ ختمتازترین

September 25, 2024

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر غور کے لیے ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس (آج) جمعرات کو پھر ہوگا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ ارکان نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فیصلے پرفوری عملدرآمد کرکے نظرثانی کی اپیل کا انتظار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کل پھر معاملے پر مشاورت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی