i پاکستان

سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں پیشتازترین

September 10, 2024

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کا ترمیمی بل 2024 دانیال چودھری نے قومی پیش کردیا ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اس بل میں عدالت عظمی میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے بل پر اعتراض نہیں کیا گیا، تاہم اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کی جانب سے اس بل کی مخالفت کی گئی اور ساتھ ہی ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی تاہم جب اراکین کی گنتی کی گئی تو ایوان میں کورم پورا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس طرح کا بل سینیٹ میں آچکا ہے، جو کمیٹی کو ریفر ہوا ہے ، یہ بل بھی کمیٹی کو ریفر کردیا جائے۔ قومی اسمبلی میں نزہت صادق نے پاکستان تحفظ ماحولیات ترمیمی بل 2024 پیش کیا جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی