سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران سپیکر نے بلاول بھٹو سے آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا، سردار ایاز صادق نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔بلاول بھٹو نے صدر مملکت اور اپنے والد کیلئے نیک خواہشات پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹرز کی طرف سے صدرِ مملکت کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی