i پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی نے باغ دستور کی تعمیر میںتاخیر پر نوٹس لے لیا، سی ڈی اے سے جواب طلبتازترین

July 21, 2023

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے باغ دستور کی تعمیر میںتاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا اگر باغ کی تعمیر میںتاخیر کی گئی تو ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔مولاناعبدالاکبر چترالی نے تھرمیں قادیانیوں کی طرف سے ہزاروں ایکڑ زمین خرید کروہاں تبلیغ کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا،چترال میں گندم بحران کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے وعدہ وفا کرنے کی درخواست بھی کردی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس حسب معمول تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم رکن صلاح الدین نے حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھا یا ا نہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عوام پر رحم کریں، شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اس کا نوٹس لیاجائے یہ الیکشن کا سال ہے اور حیدرآباد میں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی ہے اس کے ساتھ قومی اسمبلی کے 50سال مکمل ہونے پر فیصلہ کیاگیاتھاکہ باغ دستور بنایاجائے گا مگر 3ماہ ہورہے ہیں اس میں کوئی کام نہیں ہورہاہے اس کا نوٹس لیاجائے باغ دستور کی تعمیر میں سی ڈی اے جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ باغ دستور کی تعمیر میں تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے گا اور ذمہ داران کو سزا ہوگی اس حوالے سے میں سی ڈی اے سے پوچھوں گا۔

عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ تھر میں قادیانیوں نے تبلیغ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی اجازت نہیںانہوں نے ایکڑوں اراضی اس مقصد کے لیے حاصل کی ہے جہاں غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے جال میں پھنسایا جا رہا ہے آئین پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا وہ اس طرح تبلیغ نہیں کر سکتے قادیانیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں لوگوں کے پاس گندم نہیں ہے اس حوالے سے ایک ماہ قبل وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا گذارش ہے وہ وعدہ پورا کیا جائے محرم کی آڑ میں راستوں کو بند کیا جارہا ہے شاہراہ دستور پر موٹر سائکل والوں کو نہیں چھوڑا جارہا جن کے پاس سرکاری کارڈ ہیں ان کو دفاتر میں آنے دیا جائے ۔رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ ایس ڈی جیز کے حوالے سے انہوں نے غیرملکی دورہ کیا ہے اور اس کو یواین میں بھی تسلیم کیاگیا ہے مگر پاکستانی میڈیا میرے خلاف من گھڑت خبریں لگائی گئیں ہیں اس کا نوٹس لیاجائے یہ ہماری توہین ہے عالمی میڈیا ہماری تعریف کرتی ہے اور ہمارا میڈیا ہماری توہین کررہی ہے جس پر سپیکر نے معاملہ استحقاق کمیٹی بھیج دیا ،رانا قاسم نون نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میںاٹھائیںگے اور اس کو حل کریں گے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی