i پاکستان

سپارکو کا اسموگ اور آلودگی کی نگرانی کیلئے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلانتازترین

November 06, 2024

سپارکوں نے اسموگ اور آلودگی کی نگرانی کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔ نیا پراجیکٹ شہری اسموگ کی جانچ اور روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سپارکو اپنی سیٹلائٹ پر مبنی مانیٹرنگ اور مہارت کا استعمال کرے گا۔ مانیٹرنگ اور ماڈلنگ کے لیے لیس ائیرکوالٹی مانیٹرنگ موبائل لیب کا استعمال ہوگا۔موبائل لیبز متاثرہ مقامات پر پہنچ کر متعلقہ اداروں کو اسموگ رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کو درپیش اسموگ کی روک تھام کے لیے سپارکو کے سائنسدان مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی