وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ امریکا میں الیکشن نتائج کے بعد ایک پارٹی نے دوسری جماعت کومبارکباد دی، پاکستان میں الیکشن کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک واپسی پرسب جماعتوں کومذاکرات کی دعوت دی تھی، شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا کہا تھا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا انتشار اور فساد ہے، ہم نے ملک کو آئینی بحران سے بچایا، ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف بے بنیاد مہم چلائی جاتی ہے۔190ملین پانڈ کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں شہزاد اکبرلندن کیا لینے گئے تھے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی