i پاکستان

سوشل میڈیا پر تمام پوسٹس جعلی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں،ترجمان ہائیکورٹتازترین

March 28, 2023

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا اکانٹس کی تردید کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکانٹ نہیں، سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام سے چلنے والی تمام پوسٹس جعلی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جعلی اکانٹس اور من گھڑت پوسٹ پر تادیبی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی