i پاکستان

سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوشیار ہوجائیں، پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائیں گے،رانا ثنا اللہتازترین

May 23, 2024

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوشیار  ہوجائیں کیونکہ حکومت نے پیکا قانون میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک انٹرویو میں  رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترامیم کرکے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائے گی۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کمیٹی بات چیت کیلئے تیار ہے۔  رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ کمیٹی میں حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی