سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب،سینٹ کمیٹی نے نوٹس لے لیا،متعلقہ حکام کی طلبی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل بدھ 31 جولائی کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر چار میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سینٹر پلو شہ خان کریں گی۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کمیٹی کو سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کے بارے میں آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی میں خلل آیا تھا اور صارفین نے شکایات کی تھی جس پر سینٹ کمیٹی نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی