ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، پیر کو بھی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو گیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی