i پاکستان

سونا 1200 روپے فی تولہ سستا ہوگیاتازترین

May 13, 2024

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کی کمی ہوگئی۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھا 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7ہزار733 روپے ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کا بھا 10 ڈالر کم ہوکر 2329 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349 ڈالر فی اونس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی