ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا ایک دن بعد پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ۔اس کے علاوہ 10 گرام کے سونے کے بھا 685 روپے کے اضافے سے 230195 روپے ہوگئی،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 سوروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 8 ڈالر بڑھ کر 2577 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی