i پاکستان

سول نافرمانی ملک کے حق میں نہیں، ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیاتازترین

December 09, 2024

ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س قسم کی کوئی تحریک ملک کے حق میں نہیں۔ جاری بیان کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی ملک سے غداری ہے، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونے والا نے کہا کہ پروپیگنڈا چلایا جایا رہا ہے، جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے۔ راول انسٹیٹیوٹ ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین خاقان خواجہ نے کہا کہ سول نافرمانی ملک کے حق میں نہیں۔ماہر معیشت چوہدری اکمل نے کہا کہ اس مہم نے انارکی جیسا محول پیدا کر دیا، ترسیلات زر کم ہوں گی تو زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر جاوید ارسلا خان نے کہا کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ روات انڈسٹریل بورڈ کے چیئرمین چوہدری ندیم نے کہا کہ سول نافرمانی سے نقصان ہوگا۔ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہو گی، قوم اکھٹے ہو کر مذموم ایجنڈے کا بائیکاٹ کرے۔ آئرن اسٹیل ملز کے صدر آصف مارفانی نے کہا کہ معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی