i پاکستان

سول نافرمانی کی تحریک سے ملکی حالات خراب ہوں گے ،حاصل کچھ حاصل نہیں ہوگا،شہلازضاتازترین

December 17, 2024

پیپلزپارٹی کی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مسترد کیا اب وہ مذاکرات کی میز پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اب حکومت کو بھی اس پر دیکھنا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کا آپشن دیا ہے اس کمیٹی میں بھی بیٹھ سکتے ہیں ۔پہلے جتنی بار پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی انہوں نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے ملکی حالات خراب ہوں گے۔ماضی میں بھی تحریک انصاف کو کچھ حاصل نہیں ہوا اس سے سول نافرمانی کی تحریک سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی