i پاکستان

سول نافرمانی کی تحریک مکمل طور پر فلاپ اور ناکام ہوگی، کوثر گیلانیتازترین

December 11, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اورسابق ممبر اسمبلی آزاد کشمیر کوثر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کی بھوکی جماعت ہے ڈی چوک میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے عمران خان اور بشر بی بی نے لوگوں کے معصوم بچوں کا قتل عام کرایا۔سول نافرمانی کی تحریک مکمل طور پر فلاپ اور ناکام ہوگی۔فیض حمید پر فرد جرم عائد کرنا فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ثابت ہو گیا کہ فوج کسی کو بھی نہیں چھوڑے گی۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بیگم بشری بیگم نے پاکستان کے اندر لسانیت کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ملک میں اپ پٹھان اور پنجابی کا نعرہ تحریک انصاف نے لگایا ہے۔یہ ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو اندرونی خلفشار اور اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان اور اس کے بعد سیاست ہوگی۔مگر تحریک انصاف پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان اور سیاست لازم و ملزوم ہیں۔افواج پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کا نہ صرف دفاع کیا ہے بلکہ ہر قربانی ملکی سالمیت کے لیے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جن کی تعداد کروڑوں میں بنتی ہے۔انتہائی محب وطن اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے اپنے تین سال چھ ماہ کے عرصہ اقتدار میں کیا کیا،نفرت اور انتقام کے علاوہ ان کے بیانات کہیں پر بھی نہیں ملتے ہیں،عمران خان اس ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں جن ماں کے بیٹوں کا قتل عام ہوا اس کے ذمہ دار تحریک انصاف ہے

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی