i پاکستان

سول کورٹ پشاور کا زمین کا قبضہ نہ دینے پر ڈی جی اور کلکٹر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو گرفتار کرنے کا حکمتازترین

October 03, 2024

زمین کا قبضہ نہ دینے کے کیس میں عدالت نے ڈی جی اور کلکٹر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔زمین کے حصول کے لیے سول کورٹ پشاور میں دائر درخواست پر سماعت سول جج ملک احتشام الحق نے کی، جس میں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور کلکٹر پی ڈی اے کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا ڈی جی اور کلکٹر کو 6 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے علاوہ ان کی تنخواہ بھی روکنے کا حکم جاری کردیا۔وکیل ناصر نعیم ایڈووکیٹ نے دورانِ سماعت مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 2010/11 میں پی ڈی اے کو زمین دی تھی۔ درخواست گزار نے 176 کنال 6 مرلے زمین پی ڈی اے کو دی تھی، جس میں سے 60 کنال کو واپس کردیا۔ پی ڈی اے درخواست گزار کو 60 کنال کی زمین کا قبضہ نہیں دے رہی۔وکیل نے بتایا کہ عدالت نے پی ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ زمین کا قبضہ واپس کردے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کروا رہے۔بعد ازاں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور کلکٹر پی ڈی اے کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی