مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہصوبوں میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کو ہم سب جانتے ہیں ، ان کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے، بارکھان واقعہ نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔ جمعہ کو ایوان بالاکے اجلاس میں صدر نشین عرفان الحق صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے لوگ نشانہ بنے تو اس میں بلوچستان کا کوئی کردار نہیں، دونوں صوبوں کے درمیان دوری اور نفرت نہیں، سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کچھ عناصر ہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب سیشن شروع ہوتا ہے تو چیئرمین پریزائیڈنگ افسران کے نام کا اعلان ہوتا ہے، میری موجودگی پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر رول 14 کے مطابق ہے، ہم وقفہ سوالات تھوڑی دیر ملتوی کر کے باقی بزنس لے لیں۔ موجودہ اجلاس کیلئے سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ پینل آف پریذائیڈنگ میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی