صوابی میں پی ٹی آ ئی کے ایم این اے شہرام خان ترکئی کے ہجرے میں فائرنگ کے نتیجے میں چوکیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق چوکیدار نے نوجوان کو ہجرے میں داخل ہونے سے روکنے پر فائرنگ کی تھی۔ جاں بحق چوکیدار گل نواس کا تعلق بڈھ بیر سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح نوجوان فرار ہوگئے تھے، پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور فائرنگ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔سوشل میڈیا پر واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح چوکیدار کو ملزم کو گیٹ سے باہر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملے کے وقت شہرام ترکئی حجرے میں موجود نہیں تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی