پاکستان تحریک انصاف کے مرکز رہنما ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان نے کہا ہے کہ صوابی میں ہونے والا لاکھوں افراد کا اجتماع حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد ہے،عمران خان کو فورا رہا کیا جائے،ایبٹ آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تاریخ ساز جلسہ کروانے میں بہترین کردار ادا کیا،صوابی کے جلسہ میں سب سے بڑا قافلہ ایبٹ آباد کے لوگوں کا تھا،ہم راستے میں ہی رہے اور صوابی کے جلسہ میں نہیں پہنچ سکے،لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ فل فور عمران خان کو رہا کر کے معاملات کو حل کیا جائے،عمران خان بیگنا ہ ہے اور اس کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد یہ چاہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو،عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے،ایک سال سے عمران خان پابند سلاسل ہیں،عوام کا عدالتی انصاف پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے،انہوں نے کہا انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ بجلی اس قدر مہنگی کر دی گئی ہے کہ لو گ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی