i پاکستان

سنگلاخ اونچی سے بلاخوف وخطر تالاب میں چھلانگ لگانیوالی 9 سالہ بچیتازترین

April 07, 2025

سنگلاخ اونچی چٹانوں پر چڑھ کر بلاخوف چھوٹے سے تالاب میں چھلانگ لگانے والی شمالی وزیرستان کی 9 سالہ بچی نے سب کو حیران کردیا۔ دلیر اور بہادرباز خالقہ اسکول نہ ہونے کے باعث تعلیم سے تو محروم ہے لیکن اس کے شوق کے آگے اونچی چٹانیں حائل نہیں ہوتیں۔خالقہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے یہاں اسکول نہیں، ہم بجلی سے محروم ہیں اور صرف بکریاں چراتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میں اونچی جگہوں اور چٹانوں سے پانی میں چھلانگ لگاں۔دوسری جانب پانی، بجلی اور دوسری بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مکینوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ یہاں اسکول قائم ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی