i پاکستان

سندھ،سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہتازترین

August 27, 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی ، تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا ، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا ، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔ محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا ، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی