i پاکستان

سندھ، میٹرک و انٹر میں نمبرز اور پوزیشنز کی جگہ اب گریڈ ملیں گے، نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاریتازترین

October 16, 2024

سندھ حکومت نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس طرح ملک بھر میں سندھ پہلا صوبہ ہوگیا جس نے گریڈنگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا جس کے تحت طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈز ملیں گے۔نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کردی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی