i پاکستان

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئیتازترین

October 02, 2024

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک حکام نے بتایا کہ کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، مزید کہا کہ رواں سال اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھر میں پولیو کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 22 بلوچستان اور سندھ سے جبکہ 2 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔ اس حوالے سے فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کیسز کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کی انسداد پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی